دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنائیں گے، بلوچستان کو پرامن اور خوشحال صوبہ بنائیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان

میرسرفراز بگٹی سے سربراہ جے یو آئی (ف) کی ملاقات، دہشت گردی کے حالیہ واقعات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال ، عوام کا تحفظ ہماری آئینی ذمہ داری ہے، ملاقات میں گفتگو

Faisal Alvi فیصل علوی پیر 24 مارچ 2025 11:21

دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنائیں گے، بلوچستان کو پرامن اور خوشحال صوبہ ..
کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 مارچ 2025)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی،ملاقات کے دوران دہشت گردی کے حالیہ واقعات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے،سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنائیں گے، بلوچستان کو پرامن اور خوشحال صوبہ بنائیں گے،بتایاگیا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان اور سربراہ جمعیت علمائے اسلام ف کے درمیان کوئٹہ میں ملاقات ہوئی جس میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنماءمولانا عبدالواسع سمیت بلوچستان کی صوبائی قیادت بھی شریک ہوئی۔

دونوں رہنماﺅں نے بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی کے حالیہ واقعات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی لاشوں پر سیاست کرنے والوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

(جاری ہے)

صوبے میں دیرپا امن اور ترقی کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عوام کا تحفظ ہماری آئینی ذمہ داری ہے۔

اس جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ۔کچھ عناصر دہ جمعیت علماءاسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ معصوم اور بے گناہ لوگوں کا قتل عام کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔بلوچستان میں امن و امان کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ حکومت کسی کی بلیک میلنگ برداشت نہیں کرے گی۔

بلوچستان میں پائیدار قیام امن کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔کوئٹہ میں ہائی اچیومنٹ ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔،لاشوں کی سیاست کرنیوالوں کے عزائم ناکام بنا دینگے۔ ،پائیدار امن کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے تھے۔ دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے عوام کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ہم دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔صوبے میں دیرپا امن قائم رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔