پاکستان سٹیل کرپشن کیسز کا 12 سال بعد ڈراپ سین، ملزمان کیخلاف اپیلیں خارج

پیر 24 مارچ 2025 17:37

پاکستان سٹیل کرپشن کیسز کا 12 سال بعد ڈراپ سین، ملزمان کیخلاف اپیلیں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2025ء)پاکستان اسٹیل کرپشن کیسز کا 12 سال بعد ڈراپ سین ہوگیا۔سندھ ہائیکورٹ نے نیب کی جانب سے پاکستان سٹیل کے سابق چیئرمین اور دیگر ملزمان کے خلاف اپیلیں واپس لینے پر خارج کردیں۔ پیر کو جسٹس عمر سیال کی سربراہی میں جسٹس حسن اکبر پر مشتمل بینچ کے روبرو احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف نیب نے 5ریفرنسز میں اپیلوں کی سماعت کی۔

نیب نے پاکستان اسٹیل کے سابق چیئرمین اور دیگر ملزمان کے خلاف اپیلیں واپس لے لیں۔

(جاری ہے)

عدالت نے اپیلیں واپس لینے پر خارج کردیں۔ ملزمان کی بریت کے خلاف دائر اپیلیں نیب بورڈ کی سفارش پر واپس لی گئیں۔ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے پاکستان اسٹیل میں کرپشن کا ازخود نوٹس لیا تھا۔ چیئرمین سٹیل معین آفتاب، ثمین اصغر اور دیگر ملزمان کے خلاف 12ریفرنس بنائے گئے تھے۔ 2021ء میں احتساب عدالت نے تمام ملزمان کو بری کردیا تھا۔ احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف نیب نے 5ریفرنسز میں اپیلیں دائر کی تھیں۔ ملزمان کی پیروی شوکت حیات جبکہ نیب کی پیروی شہباز سہوترا نے کی تھی۔ معین آفتاب شیخ، ثمین اصغر اور دیگر پر کروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام تھا۔