وزیراعلیٰ پنجاب کے خصوصی احکامات پرگوجرانوالہ میں سپیشل بچوں میں عید تحائف تقسیم

پیر 24 مارچ 2025 22:02

وزیراعلیٰ پنجاب کے خصوصی احکامات پرگوجرانوالہ میں سپیشل بچوں میں عید ..
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے خصوصی احکامات پر گوجرانوالہ بھر میں خصوصی بچوں میں عیدکے تحائف تقسیم کئے گئے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے سپیشل بچوں میں بسکٹس، کیک، چاکلیٹس، لیز، عید کارڈز سمیت دیگر اشیاء پر مشتمل گفٹ پیک تقسیم کئے، خصوصی بچوں نے تحائف دینے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گوجرانوالہ اور وزیرآباد اضلاع کے تمام سپیشل ایجوکیشن سنٹرز میں زیرتعلیم بچوں میں تحائف تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شبیرحسین بٹ، ڈی او سپیشل ایجوکیشن سمیت دیگر موجود تھے۔