حجاز مقدس کیلئے حج پروازوں کے آغاز کی تاریخ سامنے آگئی

پہلی حج پرواز یکم مئی کو روانہ ہوگی، سعودی عرب کیلئے حج پروازوں کا آغاز تقریباً 35روز بعد کر دیا جائیگا،ذرائع وزارت مذہبی امور

پیر 24 مارچ 2025 22:25

حجاز مقدس کیلئے حج پروازوں کے آغاز کی تاریخ سامنے آگئی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2025ء)عازمین حج کی سعودی عرب روانگی کا مرحلہ آن پہنچا، حجاز مقدس کیلئے حج پروازوں کے آغاز کی تاریخ سامنے آگئی۔ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق پہلی حج پرواز یکم مئی کو روانہ ہوگی، سعودی عرب کیلئے حج پروازوں کا آغاز تقریباً 35روز بعد کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

حج پروازوں کا شیڈول 10اپریل تک جاری کئے جانے کی توقع ہے، رواں سال ایک لاکھ 79ہزار 210پاکستانی عازمین فریضہ حج ادا کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے اور ایک سعودی ایئر لائن سمیت 5ایئر لائنز حج آپریشن میں حصہ لیں گی، سرکاری سکیم کے تحت تقریباً 89ہزار پاکستانی عازمین حجاج مقدس جائیں گے۔ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق حج آپریشن 30روز تک جاری رہے گا، آخری پرواز 30مئی کو روانہ ہوگی۔