ڈیرہ غازی خان میں غازی گھاٹ پل کے قریب تیز رفتار ٹرک نے 5 شہریوں کو کچل دیا،3 افراد موقع پر جاں بحق 2، شدید زخمی ہوگئے

پیر 24 مارچ 2025 23:20

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2025ء) ڈیرہ غازی خان میں غازی گھاٹ پل کے قریب تیز رفتار ٹرک نے 5 شہریوں کو کچل دیا۔3 افراد موقع پر جاں بحق 2 شدید زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 کنٹرول روم ڈیرہ غازی خان کو ایمرجنسی کال موصول ہوئی جس میں کالر نے بتایا کہ ٹرک کی بریک فیل ہونے کی وجہ سے موٹر بائیک پر سوار 5 آدمیوں کو کچل دیا ہے ۔

(جاری ہے)

کنٹرول روم نے قریبی کی پوائنٹ غازی گھاٹ سے ایک ایمبولینس اور دو ایمبولینسز چوک چورہٹہ سے جائے حادثہ کی طرف روانہ کرا دیں۔جب سٹاف موقع پر پہنچا تو 2 شہری موقع پر وفات پا چکے تھے اور 1 شہری ہسپتال منتقلی کے دوران انتقال کر گئے جبکہ 1 زخمی کا علاج معالجہ جاری ہے۔ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے جاں بحق افراد کی میتوں اور زخمی کو علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان منتقل کر دیا ہے۔زخمی افراد کی شناخت 30 سالہ حنیف اور 30 سالہ ظفر کے نام سے ہوئی ہے جبکہ حاں بحق ہونے والوں میں 10 سالہ احمد،16 سالہ محمد قاسم اور 10 سالہ اعظم شامل ہیں۔تھانہ دراہمہ پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔