لاڑکانہ پولیس کا مبینہ مقابلہ سندھ پولیس کو انتہائی مطلوب ڈاکو ہلاک

پیر 24 مارچ 2025 23:30

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2025ء) لاڑکانہ پولیس کا مبینہ مقابلہ سندھ پولیس کو انتہائی مطلوب ڈاکو ہلاک، تفصیلات کے مطابق تھانہ کنگا کی حدود میروخان روڈ تھرڑی لاڑو والے علاقے میں گشت پر معمور پولیس اور واردات کی نیت سے کھڑے ڈاکوؤں کا آمنا سامنا ہوا جہاں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا، اس حوالے سے ایس ایس پی لاڑکانہ احمد چودھری نے بتایا کہ ہلاک ڈاکو کی شناخت امداد عرف امدو لغاری کے طور پر ہوئی ہے جو سندھ پولیس کو انتہائی مطلوب تھا جس کے قبضے سے کلاشنکوف برآمد کرلیا گیا ہے، ہلاک ڈاکو کراچی سمیت لاڑکانہ شہر اور گرد و نواح میں سنگین نوعیت کی متعدد وارداتوں اور درجنوں مقدمات میں ملوث تھا، انہوں نے بتایا کہ ہلاک ڈاکو کا تعلق جلبانی لغاری گینگ سے ہے، مذکورہ ڈاکو نوڈیرو میں ھندو نوجوان کے قتل والی واردت سمیت لاڑکانہ شہر میں ھندو نوجوان کو قتل اور زخمی کرنے والی وارداتوں کا ماسٹر مائنڈ و پلانر تھا، جس کے وائس میسج بھی موصول ہوئے تھے، مذکورہ ڈاکو لیوپرڈ واردات سمیت دیگر وارداتوں میں ریکی کرنے کا کردار ادا کرتا رہا، لاڑکانہ شہر کے اندر دو سال سے ہونے والی متعدد کیش اسنیچنگ میں مذکور ڈاکو ملوث رہا ہے،اس سے قبل سرجانی ٹاؤن کراچی سے کار چھیننے والی واردات اور لاڑکانہ ضلع کے تھانہ ڈوکری کی حدود میں پولیس مقابلے کے دوران زخمی حالت میں گرفتار ہونے کے بعد جیل جا چکا تھا۔