مانسہرہ سبزی منڈی کے قریب موٹر سائیکل کو حادثہ، 3 افراد زخمی

منگل 25 مارچ 2025 13:56

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2025ء) مانسہرہ سبزی منڈی کے قریب تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ترجمان ریسکیو 1122 مانسہرہ کے مطابق ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی، حادثہ میں 3 افراد طیب، عبدالله اور اعظم زخمی ہو گئے۔ ریسکیو میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے انہیں كنگ عبدالله ہسپتال مانسہرہ منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :