غلام قادر بھلر جٹ ایڈوکیٹ کا آرمی چیف جنرل حافظ عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار

منگل 25 مارچ 2025 16:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2025ء) پاکستان لائرز آرگنائزیشن کے چیئرمین و پاکستان مسلم لیگ(ن)لیبر ونگ کے مرکزی صدر غلام قادر بھلر جٹ ایڈوکیٹ نے آرمی چیف جنرل حافظ عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری بیان میں پاکستان لائرز آرگنائزیشن کے چیئرمین و مسلم لیگ(ن)لیبر ونگ کے مرکزی صدرغلام قادر بھلر جٹ ایڈوکیٹ نے مرحومہ کے بلند درجات کے لیے دعا کی اور آرمی چیف جنرل حافظ عاصم منیر کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ جنرل حافظ عاصم منیر کی والدہ کی وفات کی خبر سن کر انتہائی دکھ ہوا،دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔اللہ تعالی جنرل حافظ عاصم منیر اور ان کے خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :