ساہیوال میں2 کرایے داروں کے ہاتھوں مالک مکان چھریوں کے وار سے قتل

منگل 25 مارچ 2025 18:04

ساہیوال میں2 کرایے داروں کے ہاتھوں مالک مکان چھریوں کے وار سے قتل
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2025ء)ساہیوال میں واقع تھانہ فرید ٹاؤن کے علاقے میں 2 کرایے داروں نے مالک مکان کو چھری کے وار کر کے قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مالک مکان نے کرایے داروں سے بجلی کے بل کا تقاضہ کیا جس پر جھگڑا ہوا۔پولیس کے مطابق اس افسوس ناک واقعے میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔