محکمہ پولیس راولپنڈی کے تمام افسران و اہلکاروں کو ہیلمٹ، ڈرائیونگ لائسنس لازمی قرار، نوٹیفکیشن جاری

منگل 25 مارچ 2025 22:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2025ء) محکمہ پولیس راولپنڈی کے تمام افسران و اہلکاروں کو ہیلمٹ اور ڈرائیونگ لائسنس لازمی قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔پولیس ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز سے غلط اطراف سے نکلنے پر مکمل پابندی ہوگی اور ہیلمٹ نہ پہننے اور دستاویزات نہ ہونے پر سخت کارروائی ہوگی۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ پولیس افسران و اہلکاروں کو ڈرائیونگ قوانین پر سختی سے عملدرآمد کریں،پولیس لائن کے اندر موٹر سائیکل سواروں کی چیکنگ کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی اور ڈیوٹی پرائیویٹ موٹر سائیکل پر کرنے والے اہلکاروں کے لیے لائسنس اور رجسٹریشن لازمی ہوگی ،پولیس لائن میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی،سرپرائز چیکنگ کے دوران کاغذات نہ ہونے پر محکمانہ کارروائی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :