سندھ ہائیکورٹ نے کرمنل مقدمات میں ملزمان کی شناخت پریڈ کیلئے گائیڈ لائنز جاری کر دیں

پولیس یقینی بنائے پریڈ سے قبل ملزم کی شناخت نامعلوم رہے، اگر ملزم کی شناخت سے متعلق گواہ کو معلومات ہوئی تو شناخت پریڈ کا فائدہ نہیں ہوگا

Faisal Alvi فیصل علوی بدھ 26 مارچ 2025 13:25

سندھ ہائیکورٹ نے کرمنل مقدمات میں ملزمان کی شناخت پریڈ کیلئے گائیڈ ..
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26 مارچ 2025) سندھ ہائیکورٹ نے کرمنل مقدمات میں ملزمان کی شناخت پریڈ کیلئے گائیڈ لائنز جاری کر دیں،گائیڈ لائنز کے مطابق پولیس یقینی بنائے پریڈ سے قبل ملزم کی شناخت نامعلوم رہے، اگر ملزم کی شناخت سے متعلق گواہ کو معلومات ہوئی تو شناخت پریڈ کا فائدہ نہیں ہوگا،اے آر وائی نیوز کے مطابق ایم آئی ٹی نے ملزمان کی شناخت پریڈ کیلئے ماتحت عدالتوں کو نئی گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں۔

ممبر انسپکشن ٹیم کا کہنا ہے کہ منتظم جج نے سپریم کورٹ کے اصولوں کے مطابق گائیڈ لائنز تیار کی ہیں۔جاری کردہ گائیڈ لائنز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ مقدمے میں بتائے گئے ملزم کے حلیے کو میچ کریں گے۔ شناخت پریڈ بیان کردہ ملزم کے حلیے سے مماثلت کے بعد شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

گائیڈ لائنز میںیہ بھی کہا گیا ہے کہ ملزم کے ساتھ اسی حلیے سے ملتے جلتے ڈمی ملزمان کو پیش کیا جائے۔

پریڈ میں ایک ملزم سے زائد کو ایک ساتھ پیش نہ کیا جائے۔ گواہ سے پریڈ سے قبل ملزمان کے کردار کی معلومات لی جائیں۔یاد رہے کہ سندھ حکومت نے پولیس کی تفتیشی صلاحیت مزید بہتر بنانے کیلئے 2 ہزار اے ایس آئی انویسٹی گیشن بھرتی کرنے کا فیصلہ کیاتھا۔چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیرِ صدارت سروس سٹرکچر کمیٹی کا اجلاس ہواتھا جس میں انہوں نے یہ کہا تھاکہ تفتیشی صلاحیت کی بہتری کیلئے 2 ہزار اے ایس آئی بھرتی کریں گے۔

اقدام پولیس کی تحقیقاتی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کیلئے اہم قرار دیاتھا۔اجلاس میں کراچی پولیس کے 1038 پوسٹس کو انویسٹی گیشن یونٹس میں منتقل کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔ 2 ایس پیز، 17 ڈی ایس پیز، 114 انسپکٹرز، 308 سب انسپکٹرز اور 587 کانسٹیبلزز شامل تھے۔یہ بھی بتایاگیا تھا کہ پوسٹس کو نان انویسٹی گیشن یونٹس سے کراچی رینج انویسٹی گیشن یونٹس منتقل کیا جائے گا۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے اس حوالے سے کہا تھا کہ اے ایس آئی انویسٹی گیشن کی بھرتی سے تفتیش کے معیار میں بہتری آئے گی۔ بہتر تفتیش سے انصاف کی فراہمی اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفت ممکن ہوگی۔