Live Updates

خاتون جج دھمکی کیس،عمران خان کا کوئی وکیل پیش نہیں ہوا

بدھ 26 مارچ 2025 18:20

خاتون جج دھمکی کیس،عمران خان کا کوئی وکیل پیش نہیں ہوا
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2025ء)بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس پر سماعت کے لیے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوا۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس پر سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے کی۔

(جاری ہے)

بانی پی ٹی آئی کی جانب سے کسی وکیل کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر عدالت نے خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت 9 اپریل تک ملتوی کر دی۔عدالت نے کیس کے جیل ٹرائل کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ کو مراسلہ بھیجا ہوا تھا۔جیل ٹرائل کے لیے لکھے گئے مراسلے کا جواب تاحال عدالت کو نہیں ملا۔یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات