چھتیس گڑھ : فورسز نے فائرنگ کر کے مزید تین قبائلی ہلاک کر دیے

بدھ 26 مارچ 2025 23:25

رائے پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2025ء) شورش زدہ ریاست چھتیس گڑھ میں بھارتی فورسز نے آج مزید تین قبائلی ارکان فائرنگ کر کے ہلاک کر دیے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ان افراد کو دنتے واڑہ اور بیجاپور اضلاع کے جنگلاتی علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ہلاک کیا گیا۔

(جاری ہے)

ایک سینئر پولیس افسر نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں تاحال آپریشن جاری ہے۔یاد رہے کہ بھارتی فورسز نے 20 مارچ کوریاست کے انہی علاقوں میں کم از کم 30 قبائلی ارکان ہلاک کر دیے تھے۔فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ مارے جانے والے افراد مائو علیحدگی پسند تھے ۔ مائو نواز گوریلے بھارت سے آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔