
ایم 6کیلئے زمین خریدنے کے فنڈز میں خوردبرد کا انکشاف
سندھ حکومت کو رقم فراہم کی تھی جس میں ڈپٹی کمشنرز نے کرپشن کی، سینیٹ کمیٹی میں بریفنگ
بدھ 26 مارچ 2025 21:15
(جاری ہے)
اس پر سینیٹر پرویز رشید نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "یہ تاریخ کا پہلا کیس ہے کہ ایک ڈپٹی کمشنر سرکاری رقم لے کر فرار ہو گیا۔چیئرمین این ایچ اے نے کمیٹی کو بتایا کہ ایم6کا پی سی ون ہائبرڈ موڈ پر بنایا جائے گا اور اسے اس ہفتے مکمل کر کے وزارتِ منصوبہ بندی کے ساتھ شیئر کر دیا جائے گا۔
اجلاس میں حیدرآباد سے سکھر ایم-6 موٹروے کی تعمیر پر پیش رفت سے متعلق امور پر بھی بریفنگ دی گئی۔اجلاس کے دوران سینیٹر مولانا عبدالواسع نے ڈی آئی خان-کچلاک-ژوب شاہراہ پر کام کی رفتار تیز کرنے کا معاملہ اٹھایا۔ چیئرمین این ایچ اے نے بتایا کہ اس منصوبے پر کام کرنے والی کمپنی کو سیکیورٹی مسائل کا سامنا ہے، تاہم یہ شاہراہ ادارے کی ترجیحی فہرست میں شامل ہے۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر بلوچستان میں ایم-25 اور ایم-28 موٹرویز بھی ترجیحی فہرست میں شامل کیے گئے ہیں، جبکہ سندھ میں ایم-6 موٹروے بھی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ گلگت بلتستان میں قراقرم ہائی وے کا داسو ڈیم سے منسلک حصہ بھی اہم منصوبوں میں شامل کیا گیا ہے۔سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے ایم-9 موٹروے کی مرمت اور دیکھ بھال سے متعلق سوالات اٹھائے جس پر این ایچ اے حکام نے تفصیلی وضاحت دی۔ اجلاس میں موٹروے منصوبوں کی پیش رفت اور شفافیت کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔چیئرمین این ایچ اے نے بتایا کہ ایم-6 موٹروے کو عالمی کنسلٹنٹ کی تجویز کے مطابق پانچ مختلف سیکشنز میں تقسیم کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ اسلامی ترقیاتی بینک کا وفد اپریل میں پاکستان کا دورہ کرے گا اور بینک ایم6 کے تین سیکشنز میں سرمایہ کاری کیئے تیار ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ وزیراعظم پاکستان کے حالیہ دورہ آذربائیجان کے دوران ایم-6اور ایم9موٹروے کے متبادل روٹ کو آذری کمپنیوں کے سامنے پیش کیا گیا۔ 19مارچ کو ایم9کے متبادل روٹ کی فزیبلٹی آذربائیجان کے ساتھ شیئر کی گئی ہے۔مزید قومی خبریں
-
تمام پاکستانی شہری اپنی نقل وحرکت محدود رکھیں، بغداد میں پاکستانی سفارتخانے کی ہدایت
-
450 پاکستانی زائرین کو انخلا کےلئے سہولت فراہم کی گئی۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار
-
بھارت کی دوغلی سفارتکاری، شنگھائی تعاون کانفرنس میں ایران کا ساتھ دینے سے انکار
-
وزیر اعلیٰ پنجاب کا صنعتی اور مائنز ورکرز کے بچوں کیلئے اعلی تعلیمی اداروں میں مفت تعلیم کا اعلان
-
راولپنڈی میں پیکا ایکٹ کے تحت 10 سے 15 وکلاء کیخلاف مقدمہ درج
-
ایران اسرائیل کشیدگی، صرف 2 دن میں دنیا بھر کی 6 ہزار پروازیں منسوخ
-
وفاق نے تمام ترقیاتی منصوبے سندھ کو واپس نہ کیے تو پیپلزپارٹی بجٹ کی حمایت نہیں کرے گی، مراد علی شاہ
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق کمیٹی تشکیل، کمیٹی ہفتہ وار بنیاد پر اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی
-
وفاق نے خیبر پختونخوا کو ترقیاتی بجٹ میں یکسر طور پر نظر انداز کیا ہے،مزمل اسلم
-
حکومت پاکستان ایران کی حمایت میں اقدامات اٹھائے‘حافظ نعیم الرحمن
-
وفاقی وزیر صحت کا میڈیکل ڈیوائسز کی مقامی تیاری پر زورامپورٹ پر انحصار ختم
-
خواتین کو مالی طور پر خود مختار بنانے کیلئے پی آئی ٹی بی کا کردارقابلِ ستائش ہے، مریم نواز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.