ایک ہی ڈمپر نے چند دنوں میں 4 افراد کو کچل دیا

بدھ 26 مارچ 2025 21:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2025ء)کراچی کے بعد لاڑکانہ میں بھی ڈمپر جانیں لینے لگے۔ ایک ہی ڈمپر نے 5روز میں 4افراد کو کچل کر مار دیا۔ڈمپرز سے جان لیوا حادثات میں مسلسل اضافہ ہونے لگا۔ سڑکوں پر دندناتے ڈمپرز شہریوں کی جانیں لینے لگے۔ سندھ سالڈویسٹ مینجمنٹ کے ڈمپر نے ایئرپورٹ روڈ پر ایک اور خاتون کو کچل دیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو حکام کے مطابق ڈمپر کی ٹکر سے قطب کالونی کی رہائشی خاتون موقع پر جاں بحق ہو گئی۔

4روز قبل اس ہی ڈمپر کے کچلے جانے سے ماں، بیٹا، بیٹی جاں بحق اور والد زخمی ہوا تھا۔ڈمپر نے عید شاپنگ کے لیے مارکیٹ آنیوالی فیملی کو کچل دیا تھا۔ پہلے حادثے کے بعد لائسنس بنوا کر ڈمپر کا ڈرائیور تبدیل کر دیا گیا تھا۔اسی ڈمپر پر دوسرے ڈرائیور نے بدھ کو خاتون کو کچل کر مار دیا۔