تاجر کے اغوا اور ایک کروڑ سے زائد کی ڈکیتی کا کیس،عدالت نے سابق ایس ایچ او رائو رفیق سمیت پانچ ملزمان کو بری کردیا

بدھ 26 مارچ 2025 21:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2025ء)تاجر کے اغوا اور ایک کروڑ سے زائد کی ڈکیتی کا کیس میںعدالت نے سابق ایس ایچ او رائو رفیق سمیت پانچ ملزمان کو باعزت بری کردیا۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر تاجر کے اغوا اور ایک کروڑ سے زائد کی ڈکیتی کا کیس میں عدالت نے سابق ایس ایچ او رائو رفیق سمیت پانچ ملزمان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ سنادیا۔

(جاری ہے)

رائو رفیق پر سہولت کاری کا الزام زیر دفعہ 109 لگایا گیا تھا۔ عدالت نے رائو رفیق سمیت 5 ملزمان کو باعزت بری کردیا بری ہونے والے دیگر ملزمان میں ایس آئی گل محمد ،پولیس کانسٹیبل عابد، پولیس کانسٹیبل محمد حفیظ اور کرم شامل ہیں۔ پولیس پارٹی موبائل افسر سپر لیگ ڈیوٹی نیشنل اسٹیڈیم پر موجود تھی گرفتار پولیس افسران اوراہلکاروں کو مقدمہ میں پھنسایا گیا تھا ،نامعلوم ملزمان کے خلاف تاجر محمد خان کی مدعیت میں سچل تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔