گ*مارچ کے بجلی بلوں سے نیٹ میٹرنگ یونٹس غائب ، صارفین میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی

ش* صارفین کو اگلے ماہ ایکسپورٹ یونٹس چارج ہو کر بل موصول ہونگے،ترجمان لیسکو

بدھ 26 مارچ 2025 21:40

L لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2025ء)مارچ کے بجلی بلوں سے نیٹ میٹرنگ یونٹس غائب ہونے سے صارفین میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے۔متعدد صارفین کے بجلی بلوں پر لیسکو کو ایکسپورٹ کردہ یونٹس کا خانہ خالی ہے،ترجمان لیسکو کا کہنا ہے صارفین کو اگلے ماہ ایکسپورٹ یونٹس چارج ہو کر بل موصول ہونگے۔

(جاری ہے)

نیٹ میٹر کے اندر ایکسپورٹ شدہ تمام یونٹس کا ڈیٹا محفوظ ہوتا ہے،ہر صارف کو اس کے ایکسپورٹ شدہ یونٹس کے مطابق بل فراہم کیا جاتا ہے۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق سولر استعمال کرنے والے صارفین پر اضافی ٹیکس کی منظوری روک دی گئی،وفاقی کابینہ اجلاس میں سولر نیٹ میٹرنگ پالیسی منظور نہیں کی گئی۔وزیراعظم اور وفاقی وزرائ نے پالیسی کی منظوری کی مخالفت کر دی،وفاقی وزیر توانائی کو نیٹ میٹرنگ پالیسی پر نظرثانی کی ہدایت کی گئی ہے۔