پنجاب انٹر ڈویژنل کینوئینگ چمپئن شپ ،لاہور ڈویژن کی پہلی پوزیشن

جمعرات 27 مارچ 2025 15:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2025ء) یوم پاکستان کے موقع پر پنجاب کینوئینگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پر کینوئینگ کے مقابلے دریائے راوی سکیاں کے مقام پر منعقد ہوئے۔ جس میں پنجاب کے تمام ڈویژن کے کشتی رانوں نے شرکت کی۔ان مقابلوں میں لاہور ڈویژن کینوئینگ کے کھلاڑیوں نے 7گولڈ اور سلور کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ۔

گوجرانوالہ نے ایک گولڈ اور ایک سلور کے ساتھ دوسری ،ساہیوال 3سلور کے ساتھ تیسری جبکہ چوتھی پوزیشن گجرات ڈویژن نے ایک سلور چار برونز کے ساتھ حاصل کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع صدر پنجاب کینوئینگ ایسوسی ایشن چوہدری محمد اکرم ،سیکرٹری جنرل عمران علی گجر ، نائب صدر سردار غلام ڈوگر ، اکرم رفیق ، اعظم خان ، حافظ محمد آصف بھی موجود تھے۔ چمپئن شپ کے آخر میں چوہدری محمد اکرم اور عمران علی گجر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔

اس موقع پر چوہدری محمد اکرم نے اعلان کیا کہ مئی میں چھٹی نیشنل سپرنٹ کینوئینگ چمپئن شب کا انعقاد کیا جائے گا۔ جس میں پاکستان کی تمام ٹیمیں آرمی، نیوی، واپڈا ، ریلوے، پولیس، بلوچستان، سندھ، خیبر پختونخواہ ، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور میزبان پنجاب شرکت کریں گے۔