
کراچی،ڈیفنس میں ضعیف مالکان کو بے ہوشی کی دوا پلا کر چوری کرنے والا سیکیورٹی گارڈ اور گھریلو ملازمہ گرفتار
جمعرات 27 مارچ 2025 16:20
(جاری ہے)
واردات کامقدمہ ڈیفنس تھانے میں فیصل ضیا کی مدعیت میں درج ہوا، ایس آئی اوڈیفنس اعظم گوپانک کو کیس حل کرنے کا کہا۔
ایس پی انویسٹی گیشن سائوتھ نے کہا کہ کینیڈا میں مقیم خاتون نے بزرگ والدین کی خدمت کیلئے میڈ کرن رکھی تھی، کرن امیر نے ہوشیاری سے اپنے ساتھی اسد کو بھی ملازمت پررکھوایا، اسد سیکیورٹی کمپنی میں ملازمت کرتاتھا۔انھوں نے بتایا کہ 21 مارچ کو دونوں نے سحری کے وقت گھر میں واردات کی، گھر کے مالک عبدالعزیز اور ان کی اہلیہ کو کھانے میں کچھ ملا کردیا، سحری کھاتے ہی دونوں کی حالت بگڑی اور وہ بے ہوش ہوگئے اور جب اٹھ کر دیکھا تو گھر کا قیمتی سامان اور دونوں ملازمین غائب تھے۔علی حسن نے کہاکہ ملزمان واٹر ڈسپنسر کپڑے موبائل فون اور الماری تک لے گئے تھے جبکہ پانی کے کین کراکری سیٹ اور پانی کے کین تک چوری کیے۔ایس پی انویسٹی گیشن نے مزید کہا کہ ٹیکنیکل ٹیم اور ایس آئی او ڈیفنس نے انتھک محنت سے ملزمان کوگرفتار کیا دوسری جانب گرفتار سیکیورٹی گارڈ نے دوستی کے چکر میں چوری کرنے کی واردات کا انکشاف کیا۔ملزم نے بیان میں کہا کہ میں3سال سے سیکیورٹی گارڈکی نوکری کررہاتھا، کرن امیر نے مجھے فون کرکے منصوبہ بندی کے تحت بنگلے میں کام دلوایا۔گرفتار سیکیورٹی گارڈ نے کہا کہ کرن کے مطابق اس کے کچھ بقایا جات نکلتے تھے، جو ادا نہیں کیے جارہے تھے۔ملزم نے بتایا کہ کرن نے مجھے ضعیف میاں بیوی کو بیہوش کرنے کیلئے نیندکی گولیاں لانے کاکہا،میڈیکل اسٹور پر گیا جنہوں نے بغیر ڈسکرپشن کے مجھے گولیاں دے دیں ، گولیاں لاکر گھریلوملازمہ کو دی اس نے کھانے میں ملادی۔سیکیورٹی گارڈ نے کہا کہ دونوں کے بیہوش ہونے کے بعد میں گاڑی لینے چلاگیااورملازمہ سامان نکالنے لگی اور سامان کو قائد اعظم کالونی کے قریب گھر منتقل کیا۔مزید قومی خبریں
-
پاکستانی طلبہ نے منیلا میں مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال پر ایوارڈ حاصل کرلیا
-
دریائے سوات، نہروں، نالوں ،جھیلوں میں عوام ،سیاحوں کے نہا نے، تیراکی ،کشتی رانی پر پابندی عائد
-
دریائے سوات واقعے کے دن موسم خراب تھا، ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوسکتا تھا، بیرسٹر سیف
-
میو ہسپتال کے وارڈز میں ایئرکنڈیشنرز بند، مریض اور تیماردار پریشانی کا شکار
-
این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش، سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.