ٹک ٹاک کی سرپرست کمپنی بائیٹ ڈانس کے بانی زینگ یامنگ چین کے امیر ترین شخص بن گئے

جمعرات 27 مارچ 2025 17:10

ٹک ٹاک کی سرپرست کمپنی بائیٹ ڈانس کے بانی زینگ یامنگ چین کے امیر ترین ..
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2025ء)ٹک ٹاک کی سرپرست کمپنی بائیٹ ڈانس کے بانی زینگ یامنگ چین کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔امریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق یہ پہلی بار ہے جب ٹک ٹاک کے مالک چین کے امیر ترین شخص بنے ہیں۔اس طرح انہوں نے Nongft اسپرنگ نامی کمپنی کے مالک زونگ شانسان اور ٹین سینٹ کے شریک بانی پونی ما ہواٹینگ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

(جاری ہے)

زینگ یامنگ 57.5 ارب ڈالرز کے ساتھ اس وقت چین کے امیر ترین جبکہ ایشیا کے تیسرے امیر ترین شخص ہیں۔41 سالہ سافٹ وئیر انجینئر کی دولت میں رواں سال کے دوران 13.6 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے اور وہ مجموعی طور پر دنیا کے 24 ویں امیر ترین شخص ہیں۔ویسے تو زینگ یامنگ ایسے پلیٹ فارم کے بانی ہیں جو نوجوانوں میں بہت زیادہ مقبول ہے اور تفریحی ویڈیوز شیئر کرنے کے لیے حوصلہ افزائی کرتا ہے، مگر وہ خود اپنی نجی زندگی کو لوگوں کی نظروں سے دور رکھنا پسند کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :