
پاکستان کا روس اور یوکرین کے مابین جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم
پر امید ہیں کہ نئے متحرک اقدامات ایک جامع اور مستقل جنگ بندی کا باعث بنیں گے،پاکستانی سفیر
جمعرات 27 مارچ 2025 17:42
(جاری ہے)
پاکستانی سفیر نے امن کے فروغ کے لیے مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے میں سعودی عرب کے کردار کو بھی سراہا۔اپنے ریمارکس میں سفیر عاصم افتخار احمد نے یوکرین کے تنازع پر پاکستان کے مقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دونوں فریقوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں اور ہم مذاکرات ، سفارت کاری، دشمنی کے خاتمے اور اس تنازعے کے پرامن حل کی وکالت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ہم سمجھتے ہیں کہ سلامتی کے خدشات، جو اس تنازعہ کے مرکز میں ہیں، صرف ایک جامع نقطہ نظر کے ذریعے حل کئے جا سکتے ہیں، جس کے نتیجے میں وسیع تر خطے میں امن کی پائیداری اور استحکام کو یقینی بنایا جائے گا۔انسانی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی مندوب نے کہا کہ اس چار سالہ تنازعے کے باعث پناہ انسانی مصائب اور بنیادی ڈھانچے، معیشت اور معاشرے کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا رہا ہے جس کے عالمی معیشت بالخصوص ترقی پذیر ممالک کے لیے بڑے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہر انسانی زندگی ایک عد د نہیں بلکہ اہمیت رکھتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دیگر تنازعات کی طرح ان پر پاکستان کا مقف اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کی پاسداری، عوام کے حق خود ارادیت، ریاستوں کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام اور دھمکی یا طاقت کے استعمال سے علاقے کا حصول نہ کرنے پر مبنی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چارٹر کے مطابق ریاستوں کو بین الاقوامی معاہدوں کو بھی نافذ کرنا چاہیے اور اپنی متعلقہ ذمہ داریوں کی پابندی کرنا چاہیے اور تمام ریاستوں کے جائز سیکورٹی مفادات کا جواب دینا چاہیے۔پاکستانی سفیر نے تمام فریقین کی طرف سے ان اصولوں کی مکمل اور مستقل پابندی پر زور دیا۔ انہوں نے تنازعات والے علاقوں میں انسانی ہمدردی کے کارکنوں کی رسائی اور تحفظ کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تیسرا جنیوا کنونشن، جو جنگی قیدیوں (پی او ڈبلیوز)کے ساتھ سلوک کو کنٹرول کرتا ہے، تمام فریقوں پر پابند ہے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان اور بھارت کی فوجی قوت ایک نظر میں
-
پاکستان میں رواں ہفتے گرمی کا عالمی ریکارڈ بننے کا خدشہ
-
کرتے اور پگڑیاں: افغان طالب علموں کے لیے نیا لازمی یونیفارم
-
پی ٹی آئی کو مخصو ص نشستیں دینے کے فیصلے کیخلاف نظرثانی کیس سماعت کیلئے مقرر
-
کانگریس ارکان کا امریکی صدر سے پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ
-
نائب وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی اومان کے وزیر خارجہ سید بدر بن حمد بن حمود البوسیدی سے ٹیلی فون پر گفتگو
-
پاکستان اور چین کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
چیئرمین سینیٹ کی مراکش کے وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
لاہور میں ٹریفک لائسنس بنوانے والوں کیلئے جدید سہولت متعارف
-
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی پہلے ڈیجیٹل غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری فورم 2025 میں شرکت
-
اگر ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر عمل ہوا تو پاکستان کا آئی ایم ایف کے ساتھ یہ آخری پروگرام ہوگا، وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب
-
بھارت اس وقت جذباتی اور غیر معقول اقدامات کررہا ہے، بلاول بھٹو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.