اوورلوڈنگ ،اوور چارجنگ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کاحکم

پردیسیوں کی محنت کی کمائی پر کسی صورت شب خون مارنے کی اجازت نہیں ہوگی‘مرزا فاران بیگ

جمعرات 27 مارچ 2025 18:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2025ء) ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ نے اوورلوڈنگ اور اوور چارجنگ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کاحکم دیدیا ۔ انہوں نے ہدایت کہ تمام سی ٹی اوز اور ڈی ٹی اوز پردیسیوں سے زائد کرایہ اور اوورلوڈنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔ ٹرانسپورٹرز کو مقررہ کرایہ لینے کا پابند کیا جائے، گاڑی ڈرائیورز اور مالکان کو کرایہ نامہ نصب کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ اوور چارجنگ اور اوورلوڈنگ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں کی جائیں۔ ٹرانسپورٹرز کو لالچ کی خاطر اوورلوڈنگ کرتے ہوئے انسانی جانوں سے ہرگز کھیلنے نہیں دیا جائے گا۔تیز رفتاری کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں۔ مرزا فاران بیگ نے مزید کہا کہ پردیسوں کی باآسانی جانے اور واپسی کے لئے بہترین انتظامات کیے جائیں۔ پردیسیوں کی محنت کی کمائی پر کسی صورت شب خون مارنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

متعلقہ عنوان :