وزیرِ اعظم کی انڈسٹریل ایریا، برکت مارکیٹ کوئٹہ میں دھماکے کی مذمت

بلوچستان میں شرپسندی پھیلانے والے عناصر بلوچستان کی ترقی کے دشمن ہیں،شرپسندوں کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، شہبازشریف

جمعرات 27 مارچ 2025 18:21

وزیرِ اعظم کی انڈسٹریل ایریا، برکت مارکیٹ کوئٹہ میں دھماکے کی مذمت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2025ء)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے انڈسٹریل ایریا، برکت مارکیٹ کوئٹہ میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں شرپسندی پھیلانے والے عناصر بلوچستان کی ترقی کے دشمن ہیں،شرپسندوں کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

(جاری ہے)

وزیرِ اعظم نے دھماکے میں دوافراد کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے افراد کیلئے بلندی درجات اور انکے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا ء کی ۔

وزیرِ اعظم نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے اور واقعے کی فوری تحقیقات، ذمہ داران کا تعین اور انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کی ہے ۔ وزیراعظم نے کہاکہ بلوچستان میں شرپسندی پھیلانے والے عناصر بلوچستان کی ترقی کے دشمن ہیں،شرپسندوں کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ وزیراعظم نے کہاکہ دھشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔