تین ماہ کیلئے پیٹرول کی قیمتیں فکس کرکے عوام کو بجلی میں ریلیف دیا جائیگا

جمعرات 27 مارچ 2025 21:10

تین ماہ کیلئے پیٹرول کی قیمتیں فکس کرکے عوام کو بجلی میں ریلیف دیا جائیگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2025ء)موسمیاتی تبدیلی کیلئے آئی ایم ایف کی 1.3 ارب ڈالر کی کلائمیٹ فنانسنگ، آئی ایم ایف 1.

(جاری ہے)

3 ارب ڈالر 28 ماہ کے عرصے میں فراہم کرے گا، ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق کلائمیٹ فنانسنگ رعایتی قرض ہوگا،ششماہی جائزے کے ساتھ ہی موسمیاتی تبدیلی اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا، پاکستان کو آر ایس ایف کے تحت کلائمیٹ فنانسنگ قرض دیا جائے گا، آئی ایم ایف نے پاکستان کے توانائی سیکڑ میں عوام کو ریلیف دینے پر رضامندی ظاہر کردی ہے ،تمام بجلی صارفین کو بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے یونٹ ریلیف ملے گا، یہ ریلیف کیپٹیو پاور پلانٹس پر لیوی سے حاصل ریونیو سے دیا جائے گا، کیپٹیو پاور پلانٹس کی جانب سے گیس کے استعمال پر لیوی عائد کی گئی ہے، حکومت کی جانب سے بجلی صارفین کیلئے ریلیف پیکیج پر بھی کام جاری ہے،آئی ایم ایف کی منظوری سے پیکیج کا اعلان کیا جائے گا،پیٹرولیم لیوی بڑھانے کی بھی منظوری دیدی گئی،تین ماہ کیلئے پیٹرول کی قیمتیں فکس کرکے عوام کو بجلی میں ریلیف دیا جائیگا۔