باجوڑ میں ایس ایچ او کی گاڑی کے قریب بم دھماکہ

ایس ایچ او رشید احمد ساتھیوں سمیت محفوظ، تحقیقات شروع

جمعرات 27 مارچ 2025 20:15

باجوڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2025ء) باجوڑ میں ایس ایچ او کی گاڑی کے قریب بم دھماکہ، ایس ایچ او تھانہ خار ساتھیوں سمیت بال بال بچ گئے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق جمعرات کے دن تحصیل خار کے علاقہ ٹانگ خطا پل کے قریب ایس ایچ او تھانہ خار رشید احمد کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا۔ دھماکے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ ایس ایچ او ساتھیوں سمیت بال بال بچ گئے۔ ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔