پشاور، ضلعی انتظامیہ کا فیز تھری حیات آباد چوک میں بھاری مشینری کے ذریعے گرینڈ آپریشن

جمعہ 28 مارچ 2025 10:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2025ء) ضلعی انتظامیہ پی ڈی اے ا ور کیپٹل میٹروپولیٹن نے فیز تھری حیات آباد چوک میں بھاری مشینری کے ذریعے گرینڈ آپریشن کے دوران 18 غیرقانونی عمارتیں مسمارکردیں جبکہ 8 کنال سرکاری اراضی بھی واگزار کرالی گئی ہے ۔اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رائو ہاشم ، ا ے سی سٹی دائود سلیم ، اے اے سی ٹائون تھری ہارون سلیم ،اے اے سی ( پی ڈی اے ) حیات آباد حسینہ ، کیپٹل میٹروپولیٹن ویسٹ زون کے ڈپٹی ڈائریکٹر حسن فراز، چیف ڈیمالشنگ سپپرنڈنٹ قیصر باچہ ، اے ڈی پی ڈی اے اور پولیس کی بھاری نفری 70 سے زائدپولیس اہلکار بھی موجود تھے ۔

آپریشن بھاری مشینری کے ذریعے کیاگیا ۔ ضلعی انتظامیہ، پی ڈی اے اور کیپٹل میٹروپولیٹن کی جانب سے فیز تھری چوک میں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بلا تفریق گرینڈ آپریشن کیاگیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( جنرل ) رائو ہاشم عظیم کی نگرانی میں جاری آپریشن کے دوران 18 غیرقانونی عمارتیں مسمارکر دی گئی جبکہ 8 کنال قیمتی سرکاری اراضی واگزار کرالی گئی ہے ۔

آپریشن میں ضلعی انتظامیہ پشاور،پی ڈی اے،کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور ، پولیس سول ڈیفنس اور ریونیوحکام نے شرکت کی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ہارون سلیم نے کہاکہ یہ آپریشن صرف شروعات ہے حکومت سرکاری اراضی پر کسی بھی غیر قانونی قبضے کو برداشت نہیں کرے گی عوام سے اپیل ہے کہ وہ تجاوزات کے خلاف ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں ۔

متعلقہ عنوان :