Live Updates

کسی کو بات کرنی ہے تومیرے منہ پر کرے، میں تحریک انصاف کا حصہ ہوں مجھے کوئی نہیں نکال سکتا، فیصل چوہدری

عید کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اس معاملے پرملاقات میں بات کروں گا، جوالزام لگائیں گے میں ہر چیز کاجواب دوں گا،رہنماء پی ٹی آئی کی میڈیا سے گفتگو

Faisal Alvi فیصل علوی جمعہ 28 مارچ 2025 12:19

کسی کو بات کرنی ہے تومیرے منہ پر کرے، میں تحریک انصاف کا حصہ ہوں مجھے ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28 مارچ 2025)بانی پی ٹی آئی کے وکیل اور پی ٹی آئی رہنماء فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ کسی کو بات کرنی ہے تومیرے منہ پر کرے، میں تحریک انصاف کا حصہ ہوں مجھے کوئی نہیں نکال سکتا،عید کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اس معاملے پرملاقات میں بات کروں گا،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما ءفیصل چوہدری کا کہنا تھاکہ جوالزام لگائیں گے جواب دوں گا، ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں تواصول بھی وہی چلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں بس کے نیچے آنے والا نہیںبلکہ بس کو باہر بھیجوں گا۔جس کو جو بھی بات کرنی ہے وہ میرے سامنے آکر بات کرے ۔ میں ہر چیز کا جواب دونگا۔ایک سوال کے جواب میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ جیل کے باہر میڈیا ٹاک پرپابندی قانون کے خلاف ہے۔

(جاری ہے)

کارکنوں کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پیغام کا انتظار ہوتا ہے۔

ایسی پابندی لگانے کا کوئی جواز نہیں ہے۔خیال رہے کہ دو روز قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر فیصل چوہدری کو لیگل ٹیم سے نکال دیا گیا تھا۔ بانی پی ٹی آئی نے فیصل چوہدری کو وکلا ٹیم سے نکالنے کی منظوری دی تھی۔ فیصل چوہدری کو پی ٹی آئی وکلا کے واٹس ایپ گروپ سے بھی نکال دیا گیا۔یہ بھی بتایا گیا تھا کہ فیصل چوہدری سے کیسز اور دیگر قانونی ذمہ داریاں واپس لے لی گئیں تھیں۔

یہ فیصلہ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے وکلا کی ملاقات کے دوران کیا گیا اور پارٹی کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے فیصل چوہدری کے بیانات سے متعلق بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کیاتھا۔بعدازاںپاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر فیصل چوہدری کو لیگل کمیٹی سے نکال دیا گیاتھا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے یہ بھی کہا تھا کہ فیصل چوہدری کا کردار ایک عرصے سے منفی رہا تھا۔بانی پی ٹی آئی نے ملاقات میں فیصل چوہدری کولیگل کمیٹی سے نکالنے کی ہدایت کی تھی۔بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کے بعد فیصل چوہدری کوپی ٹی آئی کی لیگل کمیٹی سے نکال دیا گیا تھا۔گفتگو کے دوران سلمان اکرم راجہ نے یہ بھی کہا تھا کہ گرینڈ الائنس ہوگا تو جو بھی کرنا تھا مشترکہ طور پر کریں گے۔سڑکوں پراحتجاج ہوگا یا کچھ اور اس بارے میں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات