
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کی عید کے موقع پر ٹریول ایڈوائزری جاری ، دوران سفر احتیاطی تدابیراختیار کر نے کی ہدایت کی
جمعہ 28 مارچ 2025 15:31
(جاری ہے)
ترجمان موٹر وے پولیس کی طرف سے جاری سفری ایڈوائزری میں کہا گیا کہ عید کے موقع پر لوگ اپنے آبائی علاقوں کی جانب سفر کرتے ہیں اور ٹریفک کا بہاؤ بڑھ جاتا ہے،چند احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے اپنا سفر محفوظ اور آرام دہ بنائیں،سفر شروع کرنے سے پہلے گاڑی کا انجن ائل، پانی، ٹائر پریشر اور بریک چیک کر لیں،دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ کا استعمال حد رفتار کی پابندی، اگلی گاڑی سے محفوظ فاصلہ اور لین اور لائن کی پاسداری کریں۔
ایڈوائزری میں کہاگیاکہ لمبے سفر سے پہلے ڈرائیور مکمل فریش ہونا اور دو سے ڈھائی گھنٹے کی ڈرائیونگ کے بعد کچھ وقت آرام کرنا ضروری ہے،نیند یا غنودگی کی حالت میں ہرگز ڈرائیو نہ کریں۔مسافر بردار گاڑیوں میں سفر کرنے والے اوورلوڈنگ اور اوور چارجنگ کی شکایت موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن پر کر سکتے ہیں، کسی بھی مدد کی صورت میں موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس اپ کی مدد اور محفوظ سفر کیلئے ہر دم تیار ہے۔مزید قومی خبریں
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
ملک بھر میں حالیہ بارشوں کے دوران 38 افراد جاں بحق ہوئے ‘ این ڈی ایم اے
-
ملک کے پسماندہ علاقوں میں انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کیلئے 7 منصوبوں کی منظوری دیدی گئی
-
پاک چین اداروں کے درمیان میڈیکل تعاون کے تین سالہ معاہدے پر دستخط
-
ملک میں ڈیجیٹل بینکاری خدمات استعمال کرنے والے افراد کی تعداد میں نمایاں اضافہ، ٹرانزیکشنز کا حجم اور مالیت بھی بڑھ گئی
-
دریائے سوات میں ڈوبنے والے ایک اور نوجوان کی لاش مل گئی، تعداد 12 تک جا پہنچی
-
پاکستانی لڑکے کی محبت میں تیونس سے آئی نوجوان خاتون کی وطن واپسی کیلئے سفارتخانہ متحرک ہوگیا
-
ملک بھر میں مزید موسلا دھار بارشوں کا امکان، سیلاب کا الرٹ جاری
-
وزیراعظم کا بجلی بلوں سے 35 روپے ماہانہ پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا اعلان
-
قصور میں کمیٹی کی رقم لینے آئی خاتون کو نشہ آور مشروب پلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، مرکزی ملزم گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.