خصوصی عدالت، جلا ئوگھیرائومقدمات میں ڈاکٹر یاسمین کی بعد ازگرفتاری ضمانت کی درخواستیں واپس لینے کی بنا پر نمٹا دیں

جمعہ 28 مارچ 2025 20:13

خصوصی عدالت، جلا ئوگھیرائومقدمات میں ڈاکٹر یاسمین کی بعد ازگرفتاری ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2025ء) لاہور کی انسداددہشتگردی عدالت نے نو مئی کے جلا ئوگھیرائو واقعات میں پولیس تھانہ شادمان نذر آتش کرنے اور گلبرگ میں عسکری ٹاور حملہ پر حملے سمیت دیگر الزامات کے تحت درج تین مقدمات میں تحریک انصاف کی رہنما و سابق صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواستیں واپس لینے کی بنا پر نمٹا دیں،انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے سماعت کی ،عدالت نے جناح ہائوس پر حملے کے ایک اور مقدمے میں ضمانت درخواست پر سماعت دس اپریل تک ملتوی اور آئندہ سماعت پر وکلا کو دلائل پیش کرنے کی ہدایت کردی ،ڈاکٹر یاسمین راشد نے جیل سے ضمانت کی درخواستیں دائر کیں تھیں ۔