mپنجاب پولیس رحیم یار خان کچہ کریمنلز کے خلاف ان ایکشن

ً رحیم یار خان پولیس کا روجھان سے ملحقہ کچہ کراچی کے علاقے میں کریمنلز کے خلاف آپریشن ھ* رحیم یار خان پولیس نے کریمینلز کے ٹھکانے جلا دئیے،02 ڈاکوؤں کے زخمی ہونے کی اطلاعات

جمعہ 28 مارچ 2025 20:50

‘ لاہور/ رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2025ء) پنجاب پولیس رحیم یار خان کی کچہ کریمینلز کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں جس کے تسلسل میںپنجاب پولیس رحیم یار خان نے روجھان سے ملحقہ کچہ کراچی کے علاقے میں کریمینلز کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے کریمینلز کے ٹھکانے جلا دئیے جبکہ 02 ڈاکوؤں کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پولیس کچہ کریمینلزکے ٹھکانوں میں گھس گئی اور شدید فائرنگ سے ڈاکو ٹھکانے چھوڑ کر سندھ کی جانب فرار ہونے پر مجبور ہو گئے ۔

پولیس نے تمام علاقے کا گھیراؤ کر لیا اورسرچ آپریشن جاری ہے ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے رحیم یار خان پولیس کو شاباش دی اور کہا کہ کچہ سے شرپسند اور دہشت گرد عناصر کا خاتمہ کر کے دم لیں گے۔