ةلاہور پولیس کے جمعتہ الوداع کے اجتماعات اور یوم القدس ریلیوں کی سکیورٹی کیلئے بھرپوراقدامات

۹شر پسند عناصر کی سرکوبی کیلئے ا نٹیلی جنس بیسڈ سرچ اینڈ سویپ آپریشنز جاری ہیں، سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ

جمعہ 28 مارچ 2025 20:50

/لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2025ء) لاہور پولیس کی جانب سے جمعتہ الوداع اور یوم القدس کے موقع پر بھرپورسکیورٹی انتظامات ترتیب دیئے گئے۔ جمعتہ الوداع کے اجتماعات پر 6ایس پیز،22ایس ڈی پی اوز،83ایس ایچ اوز،245اپر سبارڈنیٹس سمیت 3ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں نے سکیورٹی فرائض سرانجام دیئے۔ یوم القدس ریلیوں کی سکیورٹی پر 4ایس پیز،8ایس ڈی پی اوز،22ایس ایچ اوز،52اپر سبارڈنیٹس سمیت1ہزا رسے زائد پولیس اہلکار تعینات تھے۔

اس دوران ڈولفن اسکواڈکی88، پی آر یو کی52اور ایلیٹ فورس کی12ٹیمیں مسلسل پٹرولنگ کرتی رہیں۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ جمعتہ الوداع کے اجتماعات اور یوم القدس ریلیو ں کی سکیورٹی کیلئے بھرپوراقدامات کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ نماز ِ جمعہ کی ادائیگی اور یوم القدس ریلیوں کے دوران ڈولفن سکواڈ اورپولیس ریسپانس یونٹ کی ٹیمیں مسلسل پٹرولنگ کرتی رہیں۔

(جاری ہے)

سی سی پی او لاہور نے کہا کہ قیام امن کے لیے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے نیٹ ورک سے بھرپور استفادہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ جمعتہ الوداع کے اجتماعات اور یوم القدس ریلیوں کے دوران ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھاگیا۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیک پوسٹوں پر چیکنگ اور نگرانی کا عمل مزید سخت کر دیا گیاہے اور شر پسند عناصر کی سرکوبی کیلئے ا نٹیلی جنس بیسڈ سرچ اینڈ سویپ آپریشنز جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :