
فیصل آباد،دوران ڈکیتی خاتون سے اجتماعی زیادتی کے واقعے میں ملوث دوسرا ملزم بھی گرفتار
دیگر ساتھیوں کی شناخت بھی ہوگئی، تاحال ان کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی، پولیس…مریم نواز کی پولیس کو شاباشی
جمعہ 28 مارچ 2025 20:55

(جاری ہے)
ایس پی اقبال ٹاؤن عابد ظفر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار ملزم علی شیر نے ساتھیوں کے ہمراہ خاتون سے ریپ کا اعتراف کیا جبکہ گرفتار ملزم کے 2 ساتھیوں میں عمر حیات اور فیصل شامل ہیں، گرفتار ہونے والے ملزمان میں فیصل ڈکیتی، راہزنی کا ریکارڈ یافتہ ہے۔
پولیس کی جانب سے گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے جبکہ دیگر ایک ساتھی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔اس سے قبل ایس پی اقبال ٹاؤن کا کہناتھا کہ تین ڈاکوؤں نے ایک فیملی کو روکا اور دوران ڈکیتی خاتون کا ریپ کیا، متاثرہ خاتون زرعی یونیورسٹی میں ملازمہ تھی۔محمد عابد ظفر نے بتایا کہ 25 تاریخ کو رات 10 بجے یہ واقعہ پیش آیا، جس کے بعد ٹیمیں تشکیل دیں اور 24 گھنٹے میں ملزم علی شیر کو گرفتار کیا جس نے جرم قبول بھی کر لیا ہے۔فیصل آباد میں ڈکیتی میں اجتماعی زیادتی کا ملزم چند گھنٹے میں گرفتار ہونے پر وزیراعلی مریم نواز شریف نے کامیاب کارروائی پر پولیس کو شاباش دی۔مریم نواز نے ملزم علی شیر کے دو ساتھیوں کی جلد گرفتاری یقینی بنانے اور دلخراش واقعہ کے ذمہ دار ملزم کے خلاف سزا یقینی بنانے کی ہدایت کی۔مریم نواز نے کہا کہ خواتین کے خلاف ذیادتی کے واقعات قطعاً قابل قبول نہیں۔ خواتین اور بچوں کے تحفظ کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کرینگے۔واضح رہے کہ تھانہ ساندل بار کے علاقے چنن کے کا رہائشی عدنان اپنی اہلیہ کے ساتھ جا رہا تھا، جب وہ موٹروے پل کے قریب پہنچے تو 3 نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے ان کو روک لیا، ان سے نقدی اور موبائل فون چھیننے کے بعد ان کو گنے کے کھیت میں لے گئے جہاں پر ڈاکوؤں نے شوہر کو درخت کے ساتھ رسیوں سے باندھ کر اس کی بیوی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے۔واقعہ کے بعد زیادتی کا شکار خاتون اور اس کے شوہر کا ویڈیو بیان بھی سامنے آیا تھا۔ جس میں شوہر نے ایک ملزم علی شیر کو نامزد کیا تھا۔ جس پر پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزم علی شیر کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے اعتراف جرم کر لیا ہے، واقعہ کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔مزید قومی خبریں
-
پاکستانی طلبہ نے منیلا میں مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال پر ایوارڈ حاصل کرلیا
-
دریائے سوات واقعے کے دن موسم خراب تھا، ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوسکتا تھا، بیرسٹر سیف
-
میو ہسپتال کے وارڈز میں ایئرکنڈیشنرز بند، مریض اور تیماردار پریشانی کا شکار
-
این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش، سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.