Live Updates

علی امین اپنی حکومت کو دوام دینے کیلئے اپوزیشن اتحاد سے خوفزدہ ہے

پی ٹی آئی کو بیرونی نہیں اندرونی سازشوں سے خطرہ ہے، گرینڈ اپوزیشن میں رکاوٹ سے حکومت اور غیرجمہوری قوتوں کو فائدہ ہوگا، ترجمان جے یوآئی اسلم غوری کا ردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 28 مارچ 2025 20:55

علی امین اپنی حکومت کو دوام دینے کیلئے اپوزیشن اتحاد سے خوفزدہ ہے
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 28 مارچ 2025ء ) ترجمان جے یوآئی اسلم غوری نے کہا ہے کہ علی امین اپنی حکومت کو دوام دینے کیلئے اپوزیشن اتحاد سے خوفزدہ ہے، پی ٹی آئی کو بیرونی نہیں اندرونی سازشوں سے خطرہ ہے۔ ترجمان جے یو آئی نے ایکس پر جاری اپنے ردعمل میں کہا کہ علی امین گنڈا پور عمران خان کی واضح ہدایات کے باوجود مولانا فضل الرحمان کیخلاف ہرزہ سرائی کر رہا ہے، تحریک انصاف اور جےیوآئی کے درمیان فاصلوں کو بڑھانے کی سازش کر رہا ہے۔

گرینڈ اپوزیشن میں رکاوٹ سے حکومت اور غیر جمہوری قوتوں کو فائدہ ہو گا۔ علی امین گنڈا پور تحریک انصاف کے گوربا چوف ہیں۔ پی ٹی آئی کو بیرونی نہیں اندرونی سازشوں سے خطرہ ہے، جب اپوزیشن اتحاد بننے کے قریب ہوتا ہے سازشی عناصر اپنا کام شروع کر دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

اسلم غوری نے کہا کہ علی امین اپنی حکومت کو دوام دینے کیلئے اپوزیشن اتحاد سے خوفزدہ ہے۔

پی ٹی آئی قیادت پارٹی کے اندر سازشیوں پر نظر رکھے۔ اپوزیشن گرینڈ الائنس کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔ گنڈا پور نے علماء کی تضحیک کرکے اپنی گھٹیا ذہنیت کا اظہار کیا ہے۔علماء کرام انبیاء کے وارث ہیں انکی توہین برداشت نہیں کی جائیگی۔ ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ پی ٹی آئی وضاحت کرے علی امین کا علماء کے بارے میں بیان انکی پارٹی پالیسی ہے؟
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مینار پاکستان جلسے کی اجازت کے لیے ڈپٹی کمشنر کو نئی درخواست دے دی۔

پی ٹی آئی نائب صدر پنجاب اکمل خان باری نے درخواست میں کہا کہ 9 مئی کو مینار پاکستان میں جلسہ کی اجازت دی جائے، پہلے بھی مینار پاکستان میں جلسے کی درخواستیں دیں لیکن تاحال پنجاب حکومت نے اجازت نہیں دی۔ اکمل خان باری نے مزید کہا کہ پرامن جلسہ کرنا تحریک انصاف کا بنیادی حق ہے، تحریک انصاف کو مینار پاکستان میں ایک جلسہ کی اجازت دی جائے۔ یاد رہے کہ آج 28 مارچ کو لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی جلسے کی درخواست پر اعتراض برقرار رکھتے ہوئے ناقابل سماعت قرار دی تھی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات