
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیرِ صدارت سی ڈی اے بورڈ کا چھٹا اجلاس
جمعہ 28 مارچ 2025 21:20
(جاری ہے)
سی ڈی اے بورڈ کے اجلاس میں جیو سپیشل ٹیکنالوجی ونگ میں جی آئی ایس (GIS) لیب کے قیام کیلئے ضروری آلات کی خریداری کی منظوری دی گئی۔
اسی طرح اجلاس میں سی ڈی اے کی سرکاری گاڑیوں کے غیر قانونی استعمال اور پٹرول کے ضیاع کو روکنے اور گاڑیوں کے استعمال کو قانون کے مطابق حکومت کی کفایت شعاری مہم کے تحت چلانے کیلئے سینٹرل پول بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اسی طرح سرکاری گاڑیوں کی الاٹمنٹ قانون کے مطابق افسران کی دفتری ضرورت کے مطابق کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور اس سلسلہ میں کوئی رعایت نہ برتنے کا فیصلہ بھی کیا گیا اور سرکاری گاڑیوں کی الاٹمنٹ کے عمل کو Rationalize کرنے کیلئے بھی ایک کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔ کیپٹل ہسپتال کی اپ گریڈیشن اور صحت کی سہولیات کی فراہمی میں بہتری کیلئے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے ٹرانزیکشن ساتھ ایڈوائزری سروسز کی خدمات حاصل کرنے کی منظوری بھی سی ڈی اے بورڈ کے چھٹے اجلاس میں دی گئی۔ اسی طرح ایسے ملازمین جو اپنی انٹائٹلمنٹ سے تجاوز سرکاری رہائش گاہیں استعمال کررہے ہیں انہیں ان کی انٹائٹلمنٹ کے مطابق سرکاری رہائش گاہیں الاٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں سی ڈی اے کے مکانات کی الاٹمنٹ سنیارٹی کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور جن افسران اور اہلکاروں نے اپنے گھر کسی دوسرے شخص کو غیر قانونی طور پر کرایہ پر دے رکھے ہیں ،ان کا سروے مکمل کرنے اور ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جو ملازمین اپنی اہلیت سے زائد بڑے گھروں اور فلیٹس میں رہ رہے ہیں ان ملازمین کو ان کی انٹائٹلمنٹ کے مطابق پہلی دستیاب سرکاری رہائش گاہیں الاٹ کی جائیں گی۔سی ڈی اے بورڈ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلڈنگ کنٹرول ریگولشنز 2020 (ترمیم شدہ 2023) کی خلاف ورزی اور عدالت ہائے عظمیٰ کے احکامات کی روشنی میں تمام غیر قانونی شادی ہالز اور مارکیز 15 یوم کے اندر اپنے واجبات کی ادائیگی کو یقینی بنائیں اور 15 یوم کے اندر بقایاجات جمع نہ کرانے کی صورت میں 50 فیصد اضافی چارجز بمعہ قابل ادا بقایاجات کی ادائیگی 10 جون تک کرنا ہوگی وگرنہ ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ سی ڈی اے بورڈ کے چھٹے اجلاس میں پی پی آر اے (PPRA) آرڈیننس کے رول 42-ایف کے تحت انٹیگریٹڈ سِوک اینڈ ڈیجیٹل سروسز منصوبے کی منظوری بھی دی گئی۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ انٹیگریٹڈ سِوک اینڈ ڈیجیٹل سروسز منصوبے کے تحت 18 مختلف اقسام کی سروسز شہریوں کو آن لائن دستیاب ہوں گی۔مزید قومی خبریں
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
-
مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما اور سینئرسیاستدان بیگم تہمینہ دولتانہ علیل
-
شادی جوا ء ہے، جلد بازی میں فیصلہ نہیں کرنا چاہتی‘مہوش حیات
-
ملک بھر میں حالیہ بارشوں کے دوران 38 افراد جاں بحق ہوئے ‘ این ڈی ایم اے
-
ملک کے پسماندہ علاقوں میں انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کیلئے 7 منصوبوں کی منظوری دیدی گئی
-
خیبرپختونخوا،فنڈزکی عدم ادائیگی سے ضم اضلاع کے آؤٹ سورس اسپتالوں کی بندش کا خدشہ
-
پاکستان میں نشے میں مبتلا افراد کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.