سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی جانب سے پیر عبد الحمید خان تربیلا کے ایصال ثواب کیلئے افطاری کا اہتمام

جمعہ 28 مارچ 2025 22:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2025ء) سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی جانب سے پیر عبد الحمید خان تربیلا کے ایصال ثواب کیلئے  پاکستان سویٹ ہوم کے طلباء و طالبات کے اعزاز میں افطاری کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

میزبان زمرد خان (ہلال امتیاز )نے پاکستان سویٹ ہوم کے بچوں کے ہمراہ مہمانوں کا استقبال کیا۔تقریب میں پیر فزار خان آف تربیلا ،پیر حق خطیب ،سید نئیر بخاری، خان مہتاب خان،چوہدری نذر گوندل،چوہدری ارشد جٹ اور ایاز خان نیازی سمیت دیگر کاروباری و سیاسی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔