پ* حکومت جان بوجھ کر حالات کو خراب کررہی ہے ، مولانا حافظ حمد اللہ

'پرامن جدوجہد ہر سیاسی جماعت کا آئینی حق ہے جسے حکومتی جبر و زبردستی سے دبایا نہیں جاسکتا ،مرکزی رہنما جمعیت علمائے اسلام کی مستونگ دھماکے کی مذمت

ہفتہ 29 مارچ 2025 20:10

M اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2025ء)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما سینیٹر مولانا حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ حکومت جان بوجھ کر حالات کو خراب کررہی ہے ،پرامن جدوجہد ہر سیاسی جماعت کا آئینی حق ہے جسے حکومتی جبر و زبردستی سے دبایا نہیں جاسکتا ۔

(جاری ہے)

مستونگ میں بی این پی دھرنے کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حافظ حمد اللہ نے کہا کہ حکومت مسائل کے حل کی بجائے طاقت کے بے جا استعمال سے حالات کو مزید بگاڑنے کی کوشش کر رہی ہے بلوچستان میں مسلط کردہ حکومت نے آمرانہ دور کے مظالم کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت جان بوجھ کر حالات کو خراب کر رہی ہے پرامن جدوجہد ہر سیاسی جماعت کا آئینی حق ہے جسے حکومتی جبر و زبردستی سے دبایا نہیں جا سکتا مستونگ میں بی این پی دھرنے کے قریب ہونے والا خودکش حملہ عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کی سازش ہے۔ حکومت طاقت کے بے دریغ استعمال کی بجائے مسائل کے حل پر توجہ دے۔