سکیورٹی زون میں توسیع، اسرائیل نے رفح میں زمینی آپریشن شروع کردیا

اتوار 30 مارچ 2025 10:55

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2025ء)اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ اس نے جنوبی غزہ میں سکیورٹی زون کو توسیع دینے کے لیے رفح کے علاقے میں زمینی کارروائی شروع کر دی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں خان یونس میں ایک ایسے مقام پر حملہ کیا جہاں سے مزاحمت کاروں نے راکٹ فائر کیا تھا۔ اس کی فورسز نے علاقے سے گولہ باری کی۔

(جاری ہے)

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں 18 مارچ سے اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 921 ہو گئی ہے اور 2000 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔وزارت کے اپنے سرکاری ٹیلی گرام چینل کے اعداد و شمار کے مطابق بتایا کہ غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 26 افراد کی میتیں اور 70 زخمی لائے گئے ۔ اس طرح غزہ کی پٹی میں 18 مارچ کو اسرائیلی فوج کی جانب سے دوبارہ فضائی اور توپ خانے کے حملے شروع کیے جانے کے بعد قتل ہونے والوں کی تعداد 921 اور زخمیوں کی تعداد 2054 ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :