Live Updates

امریکی ہم آہنگی کے ساتھ ثالثوں کو ایک تجویز پیش کی ہے، نیتن یاہو

طویل مدتی جنگ بندی کے بدلے پانچ مغویوں کو رہا کیا جائے گا،اسرائیلی وزیراعظم

اتوار 30 مارچ 2025 10:55

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2025ء)اس وقت جب غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے لیے ثالثوں (مصر، قطر اور امریکا)کی کوششیں عید الفطر کے قریب پہنچ رہی ہیں تو وہیں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر نے اعلان کیاہے کہ اسرائیل نے امریکا کی مکمل ہم آہنگی کے ساتھ ثالثوں کو ایک نئی تجویز پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق نیتن یاہو کے دفتر نے کہا کہ وزیر اعظم نے ثالثوں کی طرف سے موصول ہونے والی تجویز کے بعد مشاورت کی۔

ہم نے ایک جوابی تجویز پیش کی ہے۔ یہ پیش رفت ان اطلاعات کے پس منظر میں ہوئی کہ حماس نے ایک نئی ڈیل سکیم پر رضامندی ظاہر کی ہے جس کے تحت جنگ میں طویل مدتی جنگ بندی کے بدلے پانچ مغویوں کو رہا کیا جائے گا۔ یہ جنگ بندی ممکنہ طور پر 50 دن تک جاری رہے گی۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات