کوہستان اپر، پولیس افسران کی شہید ہیڈ کنسٹیبل سید افضل کے اہلخانہ سے ملاقات، خراجِ عقیدت پیش کیا

اتوار 30 مارچ 2025 12:30

داسو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فرمان اللہ کی ہدایت پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر مسعود خان اور لائن آفیسر محمد یوسف نے عید الفطر کے موقع پر شہید ہیڈ کانسٹیبل سید افضل کے گھر جا کر ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پولیس افسران نے شہید کے اہلخانہ کی دلجوئی کی، شہید کی بلند درجات کے لئے دعا مغفرت کی، ان کی قربانی کو خراج تحسین پیش کیا اور تحائف پیش کئے۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نے اس موقع پر کہا کہ سید افضل شہید نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر جس بہادری اور فرض شناسی کی مثال قائم کی وہ ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ کوہستان اپر پولیس اپنے شہید کے خاندان کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی اور ہر خوشی اور غم میں ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ شہید کے اہلخانہ نے پولیس کی اس محبت اور عقیدت پر مسرت کا اظہار کیا اور شکریہ ادا کیا کہ کوہستان اپر پولیس نے انہیں یاد رکھا اور شہادت کی قدر کی۔

متعلقہ عنوان :