پاکستان کے نور زمان نے لیورپول میں سکوائش چمپئن شپ جیت لی

ہزار ڈالر کی انعامی رقم والے لیورپول کرکٹ کلب اوپن کے فائنل میں ٹاپ سیڈ پلیئر کو شکست کا سامنا

اتوار 30 مارچ 2025 13:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2025ء)پاکستان کے نور زمان نے لیورپول میں ہونے والی سکوائش چمپئن شپ شپ جیت لی۔15 ہزار ڈالر کی انعامی رقم والے لیورپول کرکٹ کلب اوپن کے فائنل میں نور زمان نے ٹاپ سیڈ پلیئر کو شکست دی۔

(جاری ہے)

سکاٹ لینڈ کے روری اسٹیورٹ کے خلاف نور زمان نے بغیر کوئی گیم ڈراپ کئے کامیابی حاصل کی،44 منٹس تک جاری رہنے والے فائنل میچ میں نور کی جیت کا سکور 11-9،12-10اور11-8رہا۔

متعلقہ عنوان :