
کل جماعتی حریت کانفرنس کی ہزاروں کشمیریوں کی غیر قانونی نظربندی کی مذمت،اشفاق مجید وانی اور ان کے ساتھیوں کو یوم شہادت پر شاندار خراج عقید ت
اتوار 30 مارچ 2025 13:50
(جاری ہے)
بھارت اور مقبوضہ علاقے کی جیلوں میں بند کشمیریوںمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ، محمد یاسین ملک، نعیم احمد خان، آسیہ اندرابی، ایڈووکیٹ شاہد الاسلام، ایاز اکبر، پیر سیف اللہ، معراج الدین کلوال، فاروق احمد ڈار، مولوی بشیر احمد، مشتاق الاسلام، بلال صدیقی اور ڈاکٹر حمید فیاض شامل ہیں۔
حریت ترجمان نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ کشمیری نظربندوں کی فوری رہائی میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت حریت رہنمائوں کو جھوٹے الزامات پر بار بار گرفتار کر کے انہیں سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دے رہا جو سیاسی انتقام کابدترین مظاہرہ ہے۔انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ کشمیری نظربندوں کو بھارتی جیلوں میں مناسب خوراک اور علاج ومعالجے کی سہولت سے محروم رکھا گیا ہے اور نظربندوں کے اہل خانہ ان کی خیریت کے حوالے سے بہت فکر مند ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ ظلم کی انتہا یہ ہے کہ زیادہ تر قیدیوں کو اپنے اہل خانہ سے ملنے کی اجازت تک نہیں دی جاتی۔تاہم بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ جابرانہ ہتھکنڈے مقبوضہ علاقے کے لوگوں کو حق خود ارادیت کے حصول کے لیے اپنی جدوجہد سے روک نہیں سکتے۔انہوں نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں غیر قانونی نظربندیوں کا نوٹس لیں اور غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیریوں کی رہائی کے لیے اپنی آواز بلند کریں۔دریں اثناء کل جماعتی حریت کانفرنس نے معروف آزادی پسند رہنما شہید اشفاق مجید وانی اوران کے ساتھیوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیاہے جو 1990میں آج ہی کے دن سرینگر میںشہید ہوئے تھے۔ حریت کانفرنس نے کہا کہ شہید اشفاق مجید وانی تحریک آزادی کشمیر کے لیے روشنی کا ایک مینار ہیں جو ہمیشہ حریت پسند کشمیریوں کی رہنمائی کرتے رہیں گے ۔مزید قومی خبریں
-
فیصل کریم کنڈی سے عمان کے بوشر بائیکر کلب کے بائیکرز کی ملاقات ، مختلف امورپر تبادلہ خیال
-
جب تک فلسطین اور کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوگا جنگ کا خطرہ رہے گا،دنیا ان مسائل پر توجہ دے اور ان کو حل کرے، مشعال ملک
-
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی لکی مروت میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت
-
میئر کراچی نے کے ایم سی کی 32 چارجڈ پارکنگ سائٹس یکم جولائی سے مفت کرنے کا اعلان کردیا
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات
-
جناح ہسپتال میں جاری ری ویمپنگ منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے،خواجہ سلمان رفیق
-
صوبائی وز یر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا جڑانوالہ کا دورہ، محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے عمان کے بوشر بائیکرکلب کے بائیکر ز کی میاں منیرہنس کی قیادت میں ملاقات
-
عزاداروں کو تحفظ اور سہولیات فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے‘عظمیٰ بخاری
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے خصوصی احکامات پر وزیر بلدیات زیشان رفیق کا گوجرانوالہ کادورہ
-
جتنے بھی پیسے خرچ کر دیں سیلاب نہیں رک سکتے پاکستان میں ، فلڈز تو آئیں گے، آپ ان کی شدت کم کر سکتے ہیں، مفتاح اسماعیل
-
پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی،اپوزیشن کے 26ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کیلئے کارروائی کا آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.