واہ کینٹ پولیس کی کاررورائی، چوری کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان گرفتار

اتوار 30 مارچ 2025 17:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2025ء) واہ کینٹ پولیس نے چوری کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں اویس اور زرعہ شامل ہیں۔ ملزمان سے مسروقہ رقم 13 ہزار روپے اور اسلحہ برآمد ہوا۔

(جاری ہے)

ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کا کہنا ہے کہ چوری اور ڈکیتی میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ ان کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری رہیں گی۔ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :