نوابشاہ،صدر مملکت کی پارٹی قیادت اور ورکرز سے بلاول ہائوس میں ملاقات،عوامی فلاحی منصوبوں اور درپیش مسائل پر گفتگو

اتوار 30 مارچ 2025 18:25

نوابشاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2025ء)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلاول ہاس نوابشاہ میں پیپلزپارٹی کے ورکرز اور پارٹی قیادت سے ملاقاتیں کیں جس میں سندھ میں عوامی فلاحی منصوبوں اور درپیش مسائل پر بھی گفتگو کی گئی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق صدر پاکستان سے پیپلز پارٹی سندھ کے ورکرز اور پارٹی قیادت نے بلاول ہائوس نوابشاہ میں ملاقات کی جس میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایوانِ صدر پریس ونگ سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں رکن سندھ اسمبلی اور پیپلز پارٹی ویمن ونگ کی مرکزی صدر فریال تالپور بھی موجود تھیں ۔ملاقات میں صوبے میں عوامی فلاحی منصوبوں اور درپیش مسائل پر بھی گفتگو کی گئی ، صدر مملکت نے حکومت کو عوام کو درپیش مسائل اور ترقیاتی منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔