تھانہ آغا میر جانی شاہ پولیس کی کارروائی، دھوکہ دہی کے ذریعے شہری کو لوٹنے والا نوسرباز گرفتار

اتوار 30 مارچ 2025 20:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2025ء) ڈی ایس پی یکہ توت سرکل ضیاء اللہ خان کی نگرانی میں تھانہ آغا میر جانی شاہ پولیس اور انچارج چوکی سائنس کالج عبد الرحمن نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ اہم کارروائی کے دوران نوسرباز اور دھوکہ دہی میں ملوث ملزم کا سراغ لگا کر گرفتار کرلیا، ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزم توحید کالونی کا رہائشی ہے جوکہ سادہ لوح شہریوں کو آرٹیفشل جیولری کا لالچ دیکھا کر قیمتی موبائل فون اور نقد رقم کی نوسربازی میں ملوث ہے، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیا، گرفتار ملزم کے قبضے سے نوسربازی کے ذریعے حاصل کی گئی رقم 25 ہزار روپے اور ایک عدد موبائیل فون بھی برآمد کرلیے گئے ہیں جس سے مزید تفتیش بھی جاری ہے، تفصیلات کے مطابق مدعی بلال نے تھانہ آغا میر جانی شاہ پولیس کو نوسربازی اور دھوکہ دہی کی رپورٹ کی تھی، جس پر ڈی ایس پی یکہ توت سرکل ضیاء اللہ خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ آغا میر جانی شاہ پولیس کی ہمراہ انچارج چوکی سائنس کالج عبد الرحمن نے گزشتہ روز خفیہ اطلاع ملنے پر دھوکہ دہی اور نوسربازی میں ملوث ملزم حسین ولد خان زرین سکنہ توحید کالونی کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیا، گرفتار ملزم کے قبضے سے دھوکہ دہی کے زریعے حاصل کی گئی 25 ہزار روپے اور موبائیل فون بھی برآمد کرلیا گیا ہے، جس سے مزید تفتیش بھی جاری ہے۔