)کوئٹہ میں نماز عید کے سینکڑوں اجتماعات منعقد ہوں گے عید گاہوں، کھلے میدان اور مساجد میں نماز عید ادا کی جائے گی

اتوار 30 مارچ 2025 20:51

cکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2025ء)ملک بھر کی طرح بلوچستان سمیت صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں عید الفطر مذہبی جوش خروش اور جذبے کے ساتھ منائی جائے گی کوئٹہ میں نماز عید کے سینکڑوں اجتماعات منعقد ہوں گے عید گاہوں، کھلے میدان اور مساجد میں نماز عید ادا کی جائے گی سب سے بڑا اجتماع مرکزی عید گاہ طوغی روڈ میں ہوگا اس کے بعد میٹرو پولیٹن کارپوریشن، ریلوے ہاکی گرانڈ، عیدگاہ سرکی روڈ، سائنس کالج، سنڈیمن ہائی سکول، جامع مسجد شہباز ٹان، مالی باغ، جامع مطلع العلوم، عید گاہ سرکی روڈ، عیدگاہ میکانگی روڈ، مدرسہ تجوید القرآن سرکی روڈ، جامع مسجد چمن پھاٹک، عید گاہ جامع مسجد امام ابو حنیفہ، جامع مسجد فاروقیہ لہڑی گیٹ، عید گاہ جیل روڈ، جامع مسجد یوسف شاہ دربار، عیدگاہ جامع مسجد ایس ٹی این کالونی، عید گاہ چلتن ہاسنگ اسکیم، عیدگاہ جی او آر کالونی، جامع مسجد سلفیہ، جامع مسجد ہزار گنجی، جامع مسجد تقوی جناح ٹان سمیت سینکڑوں مقامات پر چھوٹے بڑے نماز عید کے اجتماعات ہوں گے جس میں لاکھوں فرزندان توحید نماز عید ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

اور ملک کی سلامتی، استحکام کیلئے خصوصی دعا کی جائیں گی۔