صوبائی وزیرصحت بخت محمد کا کڑ کی تمام اہل وطن کو عید الفطرکی مبارک باد

پیر 31 مارچ 2025 19:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2025ء) صوبائی وزیرصحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ نے تمام اہل وطن کو عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عید الفطر ہمیں یکجہتی بھائی چارے اخوت اور مشترکہ جذبہ کے تحت اجتماعی خوشیوں کا درس دیتی ہے،عید کی خوشیوں کے ان پر مسرت لمحات میں ہمیں اپنے اردگرد موجود ان تمام محروم طبقات کو بھی اپنی خوشیوں کا حصہ بنانا چاہیے جو غربت کے باعث عید کی خوشیوں سے دور ہیں حقیقی عید کی خوشیاں اس وقت ہی مل سکتی ہیں جب انہیں بھی یاد رکھا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہمارے وطن عزیز کو دشمنوں کی سازشوں سے محفوظ رکھتے ہوئے عالم اسلام میں ہمارے اسلامی ترقیاتی تشخص کو برقرار رکھے۔ انہوں نے کہا کہ عید الفطر کے اس عظیم موقع پر ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ بلوچستان اور پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے ہم سب اپنا مثبت کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ عیدکی خوشیوں میں اپنے غریب اور ناداربھائیوں کو بھی یاد رکھیں۔اس موقع پر ملک کی امن وسلامی اور خوشحالی، شہداکے درجات کی بلندی سمیت عالم اسلام کے اتحاد واتفاق کے لئے دعائیں مانگی گئیں۔