چیف سیکرٹری اور آئی جی خیبر پختونخوا نے نماز عید جامع مسجد پولیس لائنز پشاور میں ادا کی

منگل 1 اپریل 2025 13:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2025ء) چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ اور آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے نماز عید جامع مسجد پولیس لائنز پشاور میں ادا کی۔

(جاری ہے)

سی سی پی او پشاور سمیت افسران اور جوانوں کی کثیر تعداد نے بھی جامع مسجد پولیس لائنز پشاور میں نماز عید ادا کی۔اس موقع پر چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ اور آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے یادگار شہداء پر بھی حاضری دی اور پولیس شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور خصوصی دعائیں کیں۔

متعلقہ عنوان :