ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کا ہسپتال،جیل اور دارالامان کا دورہ،مریضوں،بچوں اور قیدیوں میں مٹھائی تقسیم کی

منگل 1 اپریل 2025 14:40

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2025ء) وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر عید کے دن بھی انتظامیہ متحرک رہی،ڈپٹی کمشنر انجینئر قراۃالعین میمن نے ڈی پی او رضوان احمد خان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال،جیل اور دارلامان کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے ہسپتال میں مریضوں کی عیادت کی اور ان میں مٹھائی تقسیم کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر انجینیر قراۃالعین میمن نے دارالامان کا بھی دورہ کیا اور وہاں موجود خواتین اور بچوں میں مٹھائیاں اور تحائف تقسیم کیے۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے جیل کا دورہ کیا اور قیدیوں میں مٹھائیاں اور تحائف تقسیم کیے۔ ڈپٹی کمشنر نےتمام اہل وطن و اہلیان مظفرگڑھ کو عید کی ڈھیروں خوشیاں مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا کہ اس دن رب ذوالجلال اپنے روزہ داروں کو ان کے صبر و تقوی کا انعام دیتا ہے۔ آئیں اس حسین تحفے پر رب کائنات کے حضور سر بسجود ہو جائیں اور عہد کریں کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ہر حد تک جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی انتظامیہ عوام کو عملی سہولیات دینے کے لئے فیلڈ میں موجود ہے۔افسران و فیلڈ سٹاف قابل تعریف ہیں۔