ڈپٹی کمشنر اپر کوہستان اور ڈی او پی کا عید کے موقع پر ریسکیو1122 ہیڈ آفس کا دورہ

منگل 1 اپریل 2025 15:50

داسو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنر اپر کوہستان طارق علی خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فرمان اللہ نے عید کے موقع پر ریسکیو1122 ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں ظاہر نے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو ریسکیو 1122 ایمبولینس، فائر ویکل، ڈیزاسٹر ویکل اور ریسکیو آپریشن میں استعمال ہونے والے آلات کے متعلق بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے ریسکیو اہلکاروں سے بھی ملاقات کی، آپریشنل معاملات سے متعلق تبادلہ خیال کیا اور ریسکیو اہلکاروں کی پیشہ وارانہ خدمات کو سراہا۔بہترین اور بروقت خدمات کی فراہمی پر ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں ظاہر اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :