سرگودھا:پرائس مجسٹریٹس کا گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈائون

منگل 1 اپریل 2025 17:00

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنر سرگودھا کیپٹن (ر) محمد وسیم کی ہدایت پر پرائس مجسٹریٹس نے عید کی تعطیلات میں بھی گراں فروشوں اور مصنوعی مہنگائی کرنے والے دکانداروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ضلع بھر میں تعینات 45 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے دو دنوں میں مجموعی طور پر ایک ہزار 445 انسپکشز کیں۔ نرخ ناموں کی خلاف وزی پر دکانداروں کو مجموعی طور پر دو لاکھ 14 ہزار پانچ سو روپے جرمانہ کیا گیا۔ 22 دکانداروں کو گرفتار، 9 کے خلاف ایف آئی آرز درج اور تین دکانیں سیل کی گئیں۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق چینی، مٹن، بیف اور چکن فروشوں پر خاص فوکس کیا جارہا ہے۔ ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف موثر کارروائی کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :